تتلے عالی :فرائض میں غفلت پر سب انسپکٹر کیخلاف مقدمہ درج
تتلے عالی(نامہ نگار )فرائض میں غفلت پر سب انسپکٹر کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ پولیس نے روڈ ایکسیڈنٹ میں زخمی منشیات فروش کو ٹیچنگ ہسپتال گوجرانوالہ میں داخل کروایاتھا۔
جس کو ایک دن کی تاخیر سے عدالت میں پیش کر انے ،پولیس فائل کے ساتھ ملزم کا ایم ایل سی لف نہ کرنے اور غیر قانونی طور پر حراست میں رکھنے پر سب انسپکٹر محمد اعظم کیخلاف تھانہ تتلے عالی میں مقدمہ درج کرلیا گیا ۔