جاگووال قتل کیس:پولیس کی کارروائی، ملزموں سے اسلحہ برآمد
نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا )انسپکٹر ندیم مالک انچارج ہومی سائیڈ یونٹ تھانہ نوشہرہ ورکاں نے جاگووال کے جاوید گلزار کے مشہور مقدمہ قتل میں نامزد ملزموں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے اسلحہ برآمد کر لیا ۔
ملزم محمد شاہد سلطان سے پسٹل 30 بور، بشارت علی سے پسٹل 30 بور جبکہ محمد سفیان سے رائفل 8 ایم ایم برآمد کی گئی۔ پولیس نے ملزموں کے خلاف اسلحہ برآمدگی کے الگ الگ مقدمات درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی ۔