حافظ آباد:ایم ڈی واسا بلال فیروز جوئیہ کا تبادلہ عوامی دبائو پر منسوخ
حافظ آباد(نامہ نگار،نمائندہ دنیا )ایم ڈی واسا بلال فیروز جوئیہ کا تبادلہ ضلع کے عوام کے پرزور مطالبہ پر منسوخ کردیا گیا ۔
بلال فیروز جوئیہ نے ضلع میں مختصرتعیناتی کے بعد سالہا سال سے گندے پانی میں ڈوبے علاقوں کی صفائی ستھرائی کروا کر وہاں کی حالت بدل دی جس کی وجہ سے شہری حلقوں میں انہیں زبردست پزیرائی ملی۔لیکن چند روز قبل جب ان کی گریڈ 19میں پرموشن ہوئی تو اسکے بعد نئی تعیناتی کے لئے تبادلہ کردیا گیا جس پر ضلع کے عوامی سماجی حلقوں نے انکے تبادلہ کی منسوخی کا مطالبہ شروع کردیا تھا ۔