وزیر اعلیٰ کی پنجاب کو کرائم فری بنانے کی کوششیں متاثر کن ہیں :ثمرین اختر

وزیر اعلیٰ کی پنجاب کو کرائم فری بنانے  کی کوششیں متاثر کن ہیں :ثمرین اختر

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر )وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی صوبہ پنجاب کو کرائم فری بنانے کی کوششیں اور عوامی خدمات کی پالیسیاں متاثر کن ہیں۔

ان خیالات کا اظہار سیاسی سماجی رہنما ثمرین اختر کھوکھر نے ایک بیان میں کہا کہ مریم نواز شریف نے خواتین کیلئے قانون سازی کرکے جہاں ان کی عزت نفس کو پامال ہونے سے بچایا وہاں ان کو پاؤں پر کھڑا ہونے کے مواقع بھی فراہم کئے ہیں ان کے جرات مندانہ اقدام سے خواتین کو حوصلہ ملا ہے ثمرین اختر کھوکھر نے مزید کہا کہ وہ وقت دور نہیں جب عوام ان کی عوامی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں وزیر اعظم کے عہدے پر بھی اسی لگن سے کام کرتے دیکھیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں