سیالکوٹ:چناب میں نہاتے 2نوجوان ڈوب کر جاں بحق

سیالکوٹ:چناب میں نہاتے 2نوجوان ڈوب کر جاں بحق

ریسکیو 1122کے اہلکاروں نے 18سالہ کلیم اور حسنین کی لاشیں نکال لیں

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا،ڈسٹرکٹ رپورٹر) دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ کے علاقہ چکرالہ کے قریب 2 نوجوان ڈوب گئے ۔دریائے چناب میں 5 دوست نہا رہے تھے کہ 2 نوجوان گہرے پانی میں جانے کے باعث ڈوب گئے ، اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی واٹر ریسکیو ٹیموں نے پہنچ کر آپریشن شروع کر دیا،ڈوبنے والے دونوں نوجوانوں کی لاشوں کو ریسکیو غوط خوروں نے تلاش کر کے نکال لیا،ڈوبنے والے میں ایک کی شناخت 18 سالہ کلیم جبکہ دوسرے نوجوان کی شناخت 18سالہ حسنین کے نام سے ہوئی ، دونوں محلہ پریم نگر سے بتائے جاتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں