تتلے عالی:زہر دیکر خاتون کا قتل ،خودکشی کا ڈرامہ رچایا گیا
صدف جھگڑ کر میکے آ ئی ، شہباز و غیرہ نے دوسری جگہ شادی کرنا چاہی ،انکار پرزہر دیدیا ملزموں نے خوکشی کی خبر پھیلادی ، خاوند کی در خواست پر پو لیس نے مقدمہ درج کر لیا
تتلے عالی(نامہ نگار )تتلے عالی میں خاتون کو زہر دیکر خود کشی کا ڈرامہ رچایا گیا، خاوند نے مقدمہ درج کر ا دیا۔استغاثہ کے مطابق ساہوکی ملیاں شیخوپورہ کے رہائشی منور حسین کی شادی17سال قبل تتلے عالی میں صدف دختر عارف سے ہوئی تھی، 10ماہ قبل صدف جھگڑا کرکے تتلے عالی آگئی اور لوگوں کے گھروں میں کام کرنے لگی، 9 اکتوبر 2025کو شہباز عرف باؤ، بشریٰ بی بی زوجہ شہباز، زین ، امانت،بشیر،ادریس، ثریا نے آپس میں صلاح مشورہ کرکے صدف کو تتلے عالی مکہ ٹاؤن بلایا کہ صدف کی شادی زین سے کر دیتے ہیں، انکار پر ملزموں نے صدف کو زہر دے کر مار دیا اور لوگوں میں افوا پھیلا دی کہ اس نے خود کشی کرلی، پولیس نے خاوند کی رپورٹ پر ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔