جبری مشقت ،چائلڈ لیبر کے خاتمہ کیلئے اقدامات کا فیصلہ
بھٹہ ورکرز کو سوشل سکیورٹی اورای او بی آئی کارڈز کی فراہمی کی بھی ہدایت
گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)گوجرانوالہ میں نئی لیبر کالونی کے قیام ،پنجاب ورکرز ویلفیئر بورڈز سے متعلق مزدوروں کے مسائل ،جبری مشقت ،چائلڈ لیبر کے خاتمہ کیلئے اقدامات اٹھانے کا فیصلہ جبکہ بھٹہ ورکرز کو سوشل سکیورٹی اورای او بی آئی کارڈز کی فراہمی کی بھی ہدایت کی گئی، ورکرز کے طبی علاج کیلئے میڈیکل کیمپ اور بچوں کو سرکاری سکولوں میں100فیصد داخلہ یقینی بنانے کا حکم دیا گیا ۔گوجرانوالہ میں نئی لیبر کالونی کے قیام، پنجاب ورکرز ویلفیئر بورڈ سے متعلقہ مزدوروں کے مسائل، جبری مشقت، چائلڈ لیبر کا خاتمہ کے معاملات برسوں سے ادھورے پڑے ہیں ، پنجاب حکومت نے متعلقہ محکموں کوہدایت کی کہ بھٹہ جات اور کارخانوں میں جبری مشقت اور چائلڈ لیبر کے خاتمہ کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے ،بھٹہ ورکرز کو سوشل سکیو رٹی اور ای او بی آئی کارڈز جلد از جلد فراہم کئے جائیں۔ بھٹہ جات چونکہ دور دراز علاقوں میں واقع ہوتے ہیں اس لیے بھٹہ ورکرز کی سہولت کیلئے موقع پر میڈیکل کیمپ لگائے جائیں اور انہیں ضروری ادویات فرامہم کی جائیں گی۔