انسداد منشیات کے حوالے سے ٹیپ بال کرکٹ ٹورنا منٹ کا انعقاد
وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر )اینٹی نارکوٹکس ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام شہید نوید یونس کئیر سنٹربحالی مرکز برائے امراض منشیات پٹھانوالی میں منشیات کے خلاف آل ڈویژن گوجرانوالہ وگجرات اوپن ٹیپ بال کرکٹ ٹورنا منٹ کاانعقاد کیا گیا
جس میں سابق سیکرٹری بار ایسوسی ایشن عدنان شکر گورائیہ ایڈووکیٹ،بلا ل چیمہ،احمد نواز باجوہ ، صدر جمیل چیمہ،جنرل سیکرٹری آصف مغل،حافظ حیدر جمیل چیمہ،عبد الرحیم سمیت کھلاڑیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔عدفنان شکر گورائیہ اور بلال چیمہ نے خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں، منشیات معاشرے کو تباہ کرنے والی لعنت ہے ، اس کے خاتمے کیلئے والدین، اساتذہ، سماجی تنظیموں اور سرکاری اداروں کو مل کر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔