سمبڑیال :فیملی پارک کے جھولے ٹوٹ پھوٹ کاشکار
صفائی کے ناقص انتظامات اوردیکھ بھال نہ ہونے سے پارک کھنڈر بن گیا
سمبڑیال(سٹی رپورٹر )محلہ واٹر ورکس سمبڑیال میں ٹینکی والے فیملی پارک کے جھولے ٹوٹ پھوٹ کاشکار،فیملی پارک کھنڈرات کا منظر پیش کرنے لگا، صفائی ،ستھرائی کے ناقص انتظامات اوردیکھ بھال نہ ہونے کی وجہ سے پارک کھنڈرات کا منظر پیش کررہا ہے ،انتظامیہ کی نااہلی اورفیملی پارک کی دیکھ بھال کے حوالے سے عدم دلچسپی کے باعث اہل محلہ سمیت عوامی سماجی حلقو ں میں شدید تشویش پارئی جارہی ہے ، شہریوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی طر ف سے شہر کی خوبصورتی اورنئے نئے پارکس توتعمیر کیے جارہے ہیں جبکہ پہلے سے تعمیر شدہ پارکس کی دیکھ بھال اورمرمت کے حوالے سے کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں ہورہے اوربار ہا دفعہ اسسٹنٹ کمشنر عدنان بشیر کو اس حوالے سے اطلاع بھی دی گئی لیکن کو ئی شنوائی نہیں ہوئی ، شہریوں نے کمشنر گوجرانوالہ ،ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ سمیت اعلیٰ حکام سے سمبڑیال شہر میں موجود پہلے سے قائم فیملی پارکس بالخصوص ٹینکی والے پار ک کے جھولے مرمت کرانے سمیت پارک کی دیکھ بھال کا مطالبہ کیا ہے ۔