2ماہ سے لاپتہ حافظ آباد کی 2لڑکیاں لاہور سے بازیاب

2ماہ سے لاپتہ حافظ آباد کی 2لڑکیاں لاہور سے بازیاب

حافظ آباد(نامہ نگار ،نمائندہ دُنیا )حافظ آباد پولیس نے جدید ٹیکنالوجی، سائنسی تفتیش اور انٹیلی جنس ذرائع کی مدد سے 2ماہ قبل لاپتہ ہونے والی دو کمسن لڑکیوں کو لاہور سے بحفاظت بازیاب کر لیا۔

ترجمان پولیس کے مطابق 17سالہ فاطمہ رانی اور 16سالہ زینب بی بی اپنے دادا کے گھر سے دو ماہ قبل لاپتہ ہو گئی تھیں جس پر تھانہ صدر حافظ آباد میں فوری طور پر مقدمہ درج کر کے خصوصی پولیس ٹیم تشکیل دی گئی۔پولیس نے جدید ٹیکنالوجی، سائنسی شواہد اور انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مسلسل کارروائی کرتے ہوئے دونوں لڑکیوں کا سراغ لگایا اور انہیں لاہور سے بحفاظت بازیاب کر کے اہل خانہ کے حوالے کر دیا۔ ڈی پی او فواد احمد کا کہنا تھا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ، لاپتہ افراد کی بروقت بازیابی اور عوام کو ہر ممکن تحفظ فراہم کرنا حافظ آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے جس کیلئے تمام دستیاب وسائل اور جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لایا جا رہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں