دہشتگردی کے عفریت کا سر کچلنا لازمی :سنی اتحاد کونسل

دہشتگردی کے عفریت کا سر کچلنا لازمی :سنی اتحاد کونسل

ناموس رسالت صحابہ کرام اہل بیت عظام اور الہامی کتب کی توہین قابل قبول نہیں

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)سنی اتحاد کونسل کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات الحاج مولانا اکبر نقشبندی نے جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردی کے عفریت کا سر کچلنا لازمی ہو گیا ہے ،دھشت گردی کے خاتمہ کیلئے پوری قوم پاک افواج کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑی ہے دہشتگردی کے واقعات امن و استحکام کو سبو تاثر کرنے کی کوششیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ حضرت سیدنا امام حسین نے امت کو حق و انصاف کا راستہ دکھایا۔ناموس رسالت صحابہ کرام اہل بیت عظام اور الہامی کتب کی توہین قابل قبول نہیں۔انہوں نے کہا کہ واقعہ کربلا سے باطل کو للکارنے اور ظلم سے ٹکرانے کا حوصلہ ملتا ہے ،کربلا کے میدان میں نواسہ رسول،جگر گوشہ بتول حضرت سیدنا امام حسین نے راہنما اصول پیش کرکے حق و باطل میں ایک لکیر کھینچ دی،شہدا کربلا کی لازوال قربانیوں سے آج بھی گلشن اسلام میں بہار ہے ۔فاتح کربلا حضرت سیدنا امام حسین کا آفاقی پیغام قیامت تک انسانیت کی رہنمائی کرتا رہے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں