لدھیوالہ وڑائچ:بے قابو ون ویلر ڈیوائیڈر سے ٹکر ا کر ساتھی سمیت زخمی

لدھیوالہ وڑائچ:بے قابو ون ویلر  ڈیوائیڈر سے ٹکر ا کر ساتھی سمیت زخمی

لدھیوالہ وڑائچ،عالم چوک (نامہ نگار، نمائندہ خصوصی )قاضی کوٹ کے قریب نوجوان موٹر سائیکل پر ون ویلنگ کرتے تیز رفتاری کی وجہ سے ڈیوائیڈر سے ٹکرا کر ٹانگ تڑوا بیٹھا، ساتھی بھی زخمی ہو گیا ۔

عالم چوک کا رہائشی فہد اپنے ساتھی زریاب کے ہمراہ حافظ آباد روڈ پر موٹر سائیکل پر ون ویلنگ کرتے بے قابو ہو کر ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئے جس سے فہد کی ٹانگ ٹوٹ گئی جبکہ اسکا ساتھی بھی زخمی ہوا جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں