کتوں نے 86 سالہ کو شدید زخمی کردیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) 66 جنوبی میں تین خونخوار شکاری کتوں نے 86 سالہ خاتون ریاض بی بی پر حملہ کرکے اسے شدید زخمی کردیا پولیس کے مطابق خاتون ریاض بی بی اپنے بیٹے کے گھر جو قریب ہی ہے جا رہی تھی۔
کہ کتوں کے جھنڈ نے اسے گھیر لیا اور ٹانگوں، بازوؤں سمیت جسم کے مختلف حصوں پر کاٹ لیا۔ کتوں کے حملے سے خاتون شدید زخمی ہوکر خون میں لت پت ہوگئی اور بے ہوش ہوگئی خاتون کے شور و واویلا پر اہل علاقہ موقع پر پہنچ گئے اور کتوں کو بھگا کر خاتون کو بچایا۔ زخمی ریاض بی بی کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا متاثرہ خاتون کے شوہر اﷲ دتہ نے پولیس کو بتایا کہ کتوں کا مالک محمد انوار اپنے شکاری کتوں کو ہر وقت کھلا چھوڑ کر رکھتا ہے اور اسے پہلے بھی کتوں کو باندھ کر رکھنے کے لیے منع کیا گیا تھا پولیس نے متاثرہ خاتون کے شوہر کی اطلاع پر کتوں کے مالک محمد انوار کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments