نبی کریم ؐ کی تعلیمات کو اپنی عملی زندگی کا حصہ بنائیں،صائمہ منظور

نبی کریم ؐ کی تعلیمات کو اپنی عملی زندگی کا حصہ بنائیں،صائمہ منظور

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر میڈم صائمہ منظور نے ربیع الاول کے بابرکت مہینے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماہِ ربیع الاول پوری امتِ مسلمہ کے لیے خوشیوں، رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ ہے ،

 کیونکہ اسی مقدس مہینے میں حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی ولادتِ باسعادت ہوئی۔ نبی کریم ﷺ کی سیرتِ طیبہ ہمارے لیے محبت، امن، رواداری، بھائی چارے اور انسانیت کی خدمت کا بہترین نمونہ ہے ۔ ہمیں چاہیے کہ ربیع الاول کے موقع پر سیرت النبی ﷺ کا مطالعہ کریں ۔اور آپ ﷺ کی تعلیمات کو اپنی عملی زندگی کا حصہ بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو بھی حضور اکرم ﷺ کی حیاتِ مبارکہ اور اعلیٰ اخلاق سے روشناس کرانا ہم سب کی ذمہ داری ہے ۔ اﷲ تعالیٰ ہمیں نبی کریم ﷺ کی سنتوں پر عمل کرنے اور آپ ﷺ کی محبت کو اپنی زندگی کا مرکز بنانے کی توفیق عطا فرمائے ۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...