ڈسکہ :بجلی کے لٹکتے ، خستہ حال تار شہریوں کیلئے خطرہ

 ڈسکہ :بجلی کے لٹکتے ، خستہ حال تار شہریوں کیلئے خطرہ

شکایات کے باوجود متعلقہ حکام خاموش‘علاقہ مکینوں کا درست کرنے کا مطالبہ

ڈسکہ ،ہیڈ بمبانوالہ (نمائندہ دنیا،نامہ نگار )شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کے لٹکتے اور خستہ حال تار شہریوں کیلئے خطرہ بن گئے ۔ محلہ اسلام پورہ، محلہ راجپوتاں، محلہ مغلپورہ اور محلہ مشن کمپاؤنڈ سمیت دیگر علاقوں میں جگہ جگہ بجلی کی تار انتہائی نیچی سطح پر لٹک رہے ہیں جس کے باعث کسی بھی وقت کوئی بڑا حادثہ رونما ہو سکتا ہے ۔ اہل علاقہ کے مطابق کئی بار متعلقہ اداروں کو شکایات درج کر ائی جا چکی ہیں مگر تاحال کوئی عملی اقداما ت نہیں کئے گئے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ بارش یا تیز ہوا کی صورت میں یہ تار مزید خطرناک ہو جاتے ہیں اور جانی و مالی نقصان کا خدشہ بڑھ جاتا ہے ۔ مکینوں نے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ خستہ حال تاروں کی مرمت اور درست تنصیب کو یقینی بنایا جائے تاکہ کسی ممکنہ حادثے سے بچا جا سکے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں