ڈسکہ :گداگروں کی بھرمار ‘انتظامیہ بے بس‘شہری پر یشان

 ڈسکہ :گداگروں کی بھرمار ‘انتظامیہ بے بس‘شہری پر یشان

گلیاں ’بازار اور ٹریفک سگنلز کے علاوہ مساجد بھی پیشہ ور بھکاریوں کا گڑھ بن گئے

منڈیکی گورائیہ(نامہ نگار )ڈسکہ شہر کو گداگروں نے یرغمال بنالیا، سرکاری ادارے بے بس کارروائیوں کے باوجودگداگری ختم نہ ہوسکی مربوط پالیسی نہ اپنانے کے باعث گداگر مافیا نے علاقہ بھرکو یرغمال بنایاہواہے اس مقصد کیلئے مافیا کی جانب سے بڑی تعدادمیں بچوں کااستعمال کیاجارہا ہے بازاروں مارکیٹوں شاپنگ مالز اور ہوٹلوں پر سینکڑوں کی تعداد میں کم عمر بچے بھیک مانگنے میں مصروف ہیں ، مافیا نے اپنے اپنے علاقے بانٹ رکھے ہیں جو صبح کے وقت گاڑیوں پربچوں کو اپنے مختص کردہ علاقوں میں چھوڑ دیتے ہیں جس سے گداگر بچوں کی تعداد میں کمی کی بجائے مسلسل اضافہ ہورہاہے گلیاں ’بازار اور ٹریفک سگنلز کے علاوہ مساجد بھی پیشہ ور بھکاریوں کا گڑھ بن چکے ہیں دوسری جانب چائلڈ پروٹیکشن بیور و روزانہ کی بنیاد پر انسدادگداگری مہم کے تحت بچوں کو تحویل میں لینے کا دعویٰ کرتا ہے مگر اس کے باوجود بچوں سے گداگری ختم ہونے کی بجائے بڑھتی جارہی ہے شہری کی سڑکوں ’گلیوں ’مسجدوں بازاروں ’مارکیٹوں ’پیٹرول پمپوں ’ہسپتالوں غرضیکہ شہری کسی مقام سے بھی گزریں انہیں بھیک مانگنے والوں کا سامناکرناپڑیگا ۔ شہریوں نے بھکاریوں کیخلاف گرینڈ آپریشن کامطالبہ کیاہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں