اکرام اللہ تارڑ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر منڈی بہا ئوالدین تعینات
پھالیہ(نامہ نگار )نزہت کلثوم شہزادی چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی منڈی بہا ئو الدین نے حافظ محمد اکرام اللہ تارڑ کو ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر منڈی بہا ئوالدین کی خالی سیٹ پر عارضی طور پر تعینات کر دیا۔
شہریوں نے امید ظاہر کی کہ حافظ اکرام اللہ تارڑ کی محکمہ تعلیم کیلئے خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ان کا کہنا تھا کہ حافظ اکرام اللہ تارڑ کی عارضی طور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر تعیناتی محکمہ تعلیم منڈی بہائوالدین کے حق میں نیک شگون ثابت ہو گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments