پھالیہ:ڈپٹی سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کا ترقیاتی سائٹس کا دورہ

پھالیہ:ڈپٹی سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ  کا ترقیاتی سائٹس کا دورہ

پھالیہ(نامہ نگار )پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت ڈپٹی سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ مزمل الیاس کا ترقیاتی سائٹس کا دورہ ، ڈپٹی سیکرٹری نے جاری ترقیاتی کاموں کے معیار رفتار اور تکمیل کے مراحل کا جائزہ لیا۔

 اس موقع پر چیف آفیسر میونسپل کمیٹی پھالیہ محمد منیر ملک اور میونسپل آفیسر انفراسٹرکچر ذیشان احمد بھی موجود تھے ۔متعلقہ افسر وں نے ڈپٹی سیکرٹری کو مختلف منصوبوں پر ہونے والی پیش رفت تعمیراتی مراحل اور آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے بریفنگ دی ۔مزمل الیاس نے ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی منصوبے مقررہ مدت کے اندر اعلیٰ معیار کے ساتھ مکمل کیے جائیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...