تتلے عالی :نجی ہا ئو سنگ کالونی کا داخلی وخارجی راستہ بحال نہ ہو سکا
تتلے عالی(نامہ نگار)نجی ہا ئو سنگ کالونی کا داخلی وخارجی راستہ بحال نہ ہو سکا۔
اطلاعات کے مطابق مرالی والہ کے قریب نجی ہاؤسنگ کالونی انتظامیہ کی جانب سے مقامی افراد سے سیکڑوں ایکڑ رقبہ خرید کر یہاں پلاٹوں کی کٹنگ سڑکیں تعمیر کرکے داخلی وخارجی راستہ پرگیٹ لگا کر سکیورٹی گارڈز بھی تعینات کر دیئے تھے لیکن رقبہ مالکان کو ادائیگی نہیں کی۔ایسی صورتحال میں دس دن قبل مرالی والہ کے رقبہ فروخت کرنے والے افراد اور مکینوں کی جانب سے بھر پور احتجاج کرتے ہوئے رکاوٹیں کھڑی کرکے راستہ بند کر دیا جو بحال نہیں ہو سکا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments