پھالیہ:تنخواہیں وقت پر نہ ملنے کیخلاف صفائی ورکرز کا احتجاج
پو ری نہیں ملتی ، چھٹی کا 2ہزار روپے کاٹا جاتا :مظاہرین ،مذاکرات پر احتجاج ختم
پھالیہ(نامہ نگار )ستھر پنجاب ورکرز نے تنخواہیں نہ ملنے پر غزالی پل پر کے مقام پر سرگودھا گجرات روڈ ٹریفک کے لیے احتجاجاً بلاک کر دیا،ورکرز کی انتظامیہ کے خلاف اور اپنے حق کے حصول کے لیے نعر ے بازی ،سرگودھا گجرات روڈ پرایک گھنٹہ ٹریفک معطل رہی تحصیل منیجر ڈائیوو کمپنی فہد غوری اور سینٹری انسپکٹر و فوکل پرسن ستھرا پنجاب محمد وسیم انجم نے ورکرز کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد احتجاج ختم کر ا دیا، گزشتہ روز ستھرا پنجاب کے ورکرز نے تنخواہوں کی تاخیر پر احتجاجاً سرگودھا گجرات روڈ غزالی پل کے مقام پر بلاک کر دیا جس سے ٹریفک بلاک ہوگئی مظاہرین کا کہنا تھا کہ انہیں ہر ماہ تنخواہیں 15 سے 20دن تاخیر سے ملتی ہیں اور دوسرا ہماری ماہانہ تنخواہ 40ہزار روپے کے بجائے چند ایک ملازمین کو 36ہزار جبکہ اکثریت کو 25سے 30ہزار روپے دی جاتی ہے جس سے ان کے گھر کا چولہا بھی نہیں جلتا اوپر سے اگر کوئی ورکرز مجبوراً چھٹی کر لے تو چھٹی والے دن کا 2ہزار روپے کاٹ لیا جاتا ہے اس کے علاوہ خاص مذہبی تہواروں پر اضافی ڈیوٹی کے بدلے اناوئس کیا گیا بونس بھی نہیں مل سکا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments