ذوالفقار بھٹو ، بینظیر شہید کا ادھورا مشن پورا کرینگے :رہنما
5جولائی 1977کو جمہوری آئینی حکومت کا تختہ الٹ کرجمہوریت کا گلا گھونٹا گیا
گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر )پیپلز پارٹی سٹی گوجرانوالہ کے زیر اہتمام 5جولائی 1977کو منتخب وزیراعظم قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کی حکومت کا تختہ الٹانے اور آزاد کشمیر میں ہونیوالے انتخابات کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا، نائب صدر سنٹرل پنجاب میاں اظہر حسن ڈار، ارشد جٹ، جنرل سیکرٹری گوجرانوالہ ڈویژن عبدالرزاق سلیمی ، امیدوار ایل اے 35 آصف گجر، مشیر وزیر اعظم آزاد کشمیر خواجہ فاروق نے بطور مہمان خصوصی کی۔قائدین نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے 5جولائی 1977کے شہداکو خراجِ عقیدت پیش کیا اور کہا کہ 5جولائی 1977کا دن ہم کبھی نہیں بھول سکتے اس دن ملک میں جمہوریت کا گلا گھونٹ کر قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو کی آئینی حکومت کا تختہ الٹا گیا تھا، ہم عہد کرتے ہیں کہ قائدِ عوام ذوالفقار علی بھٹو، شہید محترمہ بینظیربھٹو کا ادھورا مشن چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ مل کر پورا کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ جس طرح گلگت بلتستان میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور آصفہ بھٹو زرداری کی قیادت میں انتخابات کامیابی حاصل کی اسی طرح چند روز بعد آزاد کشمیر کے انتخابات میں پیپلز پارٹی ہی کامیابی حاصل کریگی ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments