کم پیمانے پر 12پٹرول پمپ سیل،ریمومٹ کنٹرول برآمد
پیرا فورس اور اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد کی جانب سے مختلف مقامات پر کارروا ئیاں
وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر )پیرا فورس اور اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد کی جانب سے پٹرول پمپس کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے کم پیمانے اور دیگر بے ضابطگیوں پر سخت کارروائی کی گئی۔ کارروائی کے دوران وزیرآباد اور گردونواح میں مختلف مقامات پر قائم 12 پٹرول پمپس کو کم پیمانہ ثابت ہونے پر سیل کر دیا گیا جبکہ ایک پٹرول پمپ سے مبینہ طور پر ریموٹ کنٹرول ڈیوائس بھی برآمد کر لی گئی۔
اسسٹنٹ کمشنر جواد حسین پیرزادہ جبکہ پیرا فورس کے انسپکٹر ذیشان بیگ، عامر سلطان اور حمزہ نعیم نے علیحدہ علیحدہ ٹیموں کے ہمراہ سیالکوٹ روڈ، رانا بہرام، جی ٹی روڈ، ڈسکہ روڈ، احمد نگر روڈ اور دیگر علاقوں میں قائم پٹرول پمپس کی اچانک انسپکشن کی۔ کارروائی کے دوران پیمانے چیک کیے گئے جہاں متعدد پٹرول پمپس صارفین کو کم مقدار میں پٹرول فراہم کرتے پائے گئے جس پر انہیں موقع پر ہی سیل کر دیا گیا۔ اس دوران گکھڑ کے علاقے میں پٹرول پمپ سے ایسا ریموٹ کنٹرول بھی برآمد ہوا جو مشین کے پیمانے میں ردوبدل کرنے کیلئے استعمال کیا جاتا تھا ،انتظامیہ نے ریموٹ قبضے میں لے کر تحقیقات شروع کر دیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments