فرنیچر سٹی منصوبہ پر پیشرفت رپورٹ اجلاس میں پیش

 فرنیچر سٹی منصوبہ پر پیشرفت رپورٹ اجلاس میں پیش

فر نفچر ایسوسی ایشن کے انتخابات کیلئے معین ظفر چیئرمین الیکشن کمیشن مقرر

گجرات(سٹی رپورٹر ، نامہ نگار )آل پاکستان فرنیچر میکرز ایسوسی ایشن کا اجلاس چیئرمین حاجی افضل کی زیرِ صدارت منعقد ہوا جس میں فرنیچر انڈسٹری کی ترقی، بین الاقوامی روابط، فرنیچر سٹی منصوبے اور ایسوسی ایشن کے آئندہ انتخابات سمیت مختلف اہم امور پر غور کیا گیا۔اجلاس کے دوران علی عنصر گھمن نے ویتنام کے قونصلر رضوان فرید سے ہونے والی ملاقات کے حوالے سے شرکا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا ویتنام میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی فرنیچر نمائش پاکستانی فرنیچر سازوں کے لیے عالمی منڈیوں تک رسائی، نئی کاروباری شراکت داریوں اور برآمدات میں اضافے کا بہترین موقع ثابت ہو سکتی ہے۔

اس میں ممبران کو شرکت کرنی چاہیے علی عنصر گھمن نے شافع حسین سے ہونے والی ملاقات اور فرنیچر سٹی منصوبے پر ہونے والی پیش رفت کی رپورٹ بھی پیش کی گئی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ شافع حسین نے اس قومی اہمیت کے حامل منصوبے کی تکمیل اور فرنیچر انڈسٹری کی ترقی کیلئے ہر ممکن تعاون اور مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے انہوں نے مزید کہا چودھری برادران نے ہمیشہ فرنیچر انڈسٹری کی ترقی کے لیے اقدامات کیے اور شافع حسین اب بھی فرنیچر انڈسٹری کی ترقی کے لیے کام کر رہے ہیں ۔حاجی محمد افضل نے ایسوسی ایشن کے آئندہ انتخابات کے انعقاد کے لیے معین ظفر کو چیئرمین الیکشن کمیشن جبکہ معاذ طاہر اور بشارت علی کو الیکشن کمیٹی کے اراکین مقرر کرنے کا اعلان کر دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...