پنجاب کالج یونیورسٹی کیمپس میں محفل حمد و ثنائے مصطفی ؐ

پنجاب کالج یونیورسٹی کیمپس  میں محفل حمد و ثنائے مصطفی ؐ

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر)طلبہ کا قرآن و سنت کے مطابق زندگیوں کو ڈھالنا وقت کا تقاضا اور دین اسلام کا لازمی جزو ہے اس لیے ہمیں نہ صرف قرآن پڑھنا بلکہ اس کو سمجھنا اور عمل کرنا ہی اصل دین ہے جس کا پیغام ہمیں رسول اللہ نے دیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن پنجاب کالجز شہزاد رفیق نے پنجاب کالج یونیورسٹی کیمپس کی طرف سے انعقاد پذیر محفل حمد و ثنائے مصطفی سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں طلبہ نے اسمائے حسنی خوش الہانی سے پڑھ کر حاضرین کے دلوں کو منور اور روح کو پر نور کر دیا جبکہ طلبا نے تلاوت کلام پاک اور نعت پڑھنے کا بھی شرف حاصل کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...