ہیکرز، نوسرباز سوشل میڈیا پر متحرک، لوٹ مار کے واقعات میں اضافہ
اکائونٹ بلاک ، بیماری ، قریبی عزیز کی گرفتاری اورانعام نکلنے کا بہانہ بنا کر سادہ لوح شہریوں کیساتھ وار داتیں ،سائبر کرائم کی روک تھام کے اداروں رویے ،طریقہ کار سے متاثرین نالاں
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )واٹس ایپ اور فیس بک سے سادہ لوح عوام کو لوٹا جانے لگا۔ واٹس ایپ ، فیس بک اور ٹک ٹاکر پر جعل سازی سے سادہ لوح عوام کو لوٹا جارہاہے ہیکرز بھی لوٹ مار میں مصروف ہیں۔ شہریوں نے بتایا کہ سوشل میڈیا انٹرنیٹ کا جہاں پر معلومات میں اضافہ ہوا ہے وہاں شاطر دماغ انٹرنیٹ کو غلط استعمال کرکے بینک اکاؤنٹس پر ڈاکے مار رہے ہیں اور اب چوری ،ڈکیتی جیسی واردا ت کے رجحان میں کمی اور انٹرنیٹ کرائم کرنے میں تیزی آرہی ہے کسی میسج میں بیماری اور کسی میں آپ کا بچہ پکڑا گیا ،آپ کا بچہ مختلف کرائم میں ملوث ہے ، آپ کا اکاؤنٹ بلاک ہوگیا یا آپ کا انعام نکل آیا جیسے واقعات کو ڈھال بنا کر لوٹا جارہاہے ۔ شہری ان کی چال بازیوں سے گھبرا جاتے ہیں جس کا نوسرباز اور ہیکرز فائدہ اٹھارہے ہیں جبکہ سائبر کرائم ادارے کی سست روی اور چکر پر چکر سے شہری مایوس اور دل برداشہ ہورہے ہیں۔ شہریوں نے وفاقی حکومت سے اپیل کی ہے کہ ہر ضلع میں سائبر کرائم سیل میں سائل شکایت در ج کر ائے تو اس کو کے پی کے ، سندھ، بلوچستان اور پنجاب آنے جانے کا سبق نہ دیا جائے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments