بارش سے خستہ حال مکان کی چھت گر گئی‘ 2افراد زخمی

 بارش سے خستہ حال مکان  کی چھت گر گئی‘ 2افراد زخمی

کامونکے ( نمائندہ دنیا )فیصل ٹاؤن میں مسلسل بارش کے باعث ایک خستہ حال مکان کی چھت اچانک گرنے سے دو افراد زخمی ہوگئے ۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں میں 75 سالہ رشیدہ بی بی شامل ہیں جن کی ملبے تلے آنے سے دائیں ٹانگ ٹوٹ گئی، جبکہ منشاء نامی شخص کے سر اور جبڑوں پر چوٹیں آئیں۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور دونوں زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد مزید علاج کے لیے تحصیل ہیڈکوارٹر (THQ)اسپتال کامونکی منتقل کر دیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق مکان کی چھت مسلسل بارش کے باعث خستہ حالی کی وجہ سے گری۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...