سیالکوٹ اور گردونواح میں مچھروں اور مکھیوں کی بہتات ، بیماریاں پھیلنے لگیں

سیالکوٹ اور گردونواح میں مچھروں اور  مکھیوں کی بہتات ، بیماریاں پھیلنے لگیں

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا)مون سون شروع ہوتے ہی سیالکوٹ اور گردونواح میں مچھروں اور مکھیوں کی بہتات کے باعث مختلف قسم کی بیماریاں جنم لینے لگی ہیں بلدیاتی اداروں کی جانب سے تاحال ڈینگی سپرے شروع نہیں کیا گیا

 جس کی وجہ سے ڈینگی اور ہیضے کی بیماریاں پھیلنا شروع ہوچکی ہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ اس وقت فوری طور پر مچھروں اور مکھیوں کی بہتات کو ختم کرنے کیلئے سپرے کی ضرورت ہے تاکہ لوگ مختلف قسم کی بیماریوں سے بچ سکیں بارشوں کے باعث پانی کھڑا ہونے سے مکھی اور مچھر جنم لیتے ہیں۔ جس کی وجہ سے لوگ مختلف قسم کی بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...