بارش کا چوتھا دن ،نکاسی آب کیلئے اقدامات صفر‘تتلے عالی پانی میں ڈوب رہا

بارش کا چوتھا دن ،نکاسی آب کیلئے  اقدامات صفر‘تتلے عالی پانی میں ڈوب رہا

تتلے عالی(نامہ نگار) بارش کا چوتھا دن ،نکاسی آب کیلئے اقدامات صفر تتلے عالی پانی میں ڈوب رہا۔

تفصیلات کے مطابق تتلے عالی کامونکی روڈ پر واقع سیم نالہ کی صفائی نہ ہونے اور گوجرانوالہ شیخوپورہ روڈکی از سر نوتعمیر کے دوران پلیاں بند ہونے اور انتظامیہ کی جانب سے مون سون سے قبل انتظامات نہ کئے جانے کے باعث تتلے عالی ونواحی علاقہ جات چوتھے روز بھی پانی میں ڈوبے رہے ،مکین گھروں میں مقید ہوکر رہ گئے ،بارشی پانی کھڑا ہونے کی وجہ سے سیم نالہ کے قریب واقع گورنمنٹ پرائمری سکول، مین روڈ پر واقع گورنمنٹ ہائر سکینڈری سکول گرلز،بوائز،مریم نواز کلینک ودیگر سرکاری عمارتوں کو نقصان پہنچنے کا خدشہ لاحق ہو گیا ہے ،سیم نالہ مزید بپھر گیا گندا پانی کارخانوں، گھروں،حویلیوں ،ڈیروں، قبرستانو ں سے نکاس نہیں ہو سکا ہے ۔جس سے اہل علاقہ شدید پریشانی میں مبتلا ہوکر رہ گئے ہیں۔اہل علاقہ نے نکاسی آب کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...