مختلف وارداتوں میں لاکھوں روپے مالیتی سامان چوری

 مختلف وارداتوں میں لاکھوں  روپے مالیتی سامان چوری

تتلے عالی(نامہ نگار )چوری کی مختلف وارداتوں میں لاکھوں روپے مالیتی سامان چوری ہوگیا۔

مرالی والہ میں وجیہہ کے گھر سے 50ہزار روپے چور ہو گئے ،ہردواودھے میں سیف اﷲ کے ٹیوب ویل کی موٹر ،مرالی والہ میں کرامت علی کی زرعی موٹرچوری ہو گئی،کوٹ بلال میں سفیان کے گھر سے بجلی میٹر چوری ہو گیا، گھمن والا میں احسن رضا کی 100میٹر سولر تار چوری ہو گئی،ندیم کے زیر تعمیر گھر سے کاپر تار20کلو چوری ہو گئی،تتلے عالی میں شبیر کی ماربل فیکٹری سے تمام کھاتہ رجسٹر اور سی سی ٹی وی کیمروں کی ڈیوائس چوری ہو گئی۔تتلے عالی پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...