بچے کے ساتھ غیر انسانی سلوک کی ویڈیو وائرل ہونے کا نوٹس

بچے کے ساتھ غیر انسانی سلوک  کی ویڈیو وائرل ہونے کا نوٹس

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا)دوروز قبل تھانہ کوتوالی کے علاقہ میں ایک کمسن بچے کے ساتھ غیر انسانی سلوک کا واقعہ پیش آیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، جس میں بچے کو رسی سے باندھا گیا تھا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ، کیپٹن (ر) دوست محمد نے واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ کوتوالی کو فوری قانونی کارروائی کے احکامات جاری کیے ۔ایس ایچ او تھانہ کوتوالی انسپکٹر بشارت نے فوری کارروائی کرتے ہوئے واقعہ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا، جبکہ متاثرہ بچے کو بحفاظت بازیاب کروا کر اس کے ورثا کے حوالے کر دیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...