شہریوں کو بہتر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی میں نمایاں بہتری آئیگی‘ محمد منشاء اﷲ

شہریوں کو بہتر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی  میں نمایاں بہتری آئیگی‘ محمد منشاء اﷲ

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا))صوبائی وزیر محنت و افرادی قوت پنجاب محمد منشاء اﷲ بٹ نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے واسا سیالکوٹ کو بارشی پانی کے فوری نکاس کیلئے جدید مشینری کی فراہمی پر اظہارِ تشکر کیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر شہریوں کو ریلیف کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور حالیہ مون سون بارشوں کے دوران واسا سیالکوٹ کی استعداد کار میں اضافے کے لیے جدید مشینری کی فراہمی ایک بروقت اور اہم اقدام ہے ۔محمد منشاء اﷲ بٹ نے کہا کہ نئی مشینری کی بدولت بارشی پانی کے فوری نکاس، نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کے مسائل کے حل اور شہریوں کو بہتر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی میں نمایاں بہتری آئیگی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت جدید وسائل بروئے کار لا کر شہریوں کو درپیش مسائل کے پائیدار حل کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...