پاسپورٹ دفاتر کے باہر ایجنٹ مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن

پاسپورٹ دفاتر کے باہر ایجنٹ مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن

ملزمان شہریوں سے پاسپورٹ جلد بنوانے کا جھانسہ دیکر رقوم وصول کرتے

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا)ایف آئی اے گوجرانوالہ زون کا پاسپورٹ دفاتر کے باہر سرگرم ایجنٹ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن، 15 ملزمان گرفتار،ائریکٹر جنرل ایف آئی اے ڈاکٹر عثمان انور اور ڈائریکٹر ایف آئی اے گوجرانوالہ زون کی خصوصی ہدایات پر ایف آئی اے گوجرانوالہ زون نے پاسپورٹ دفاتر کے باہر سرگرم ایجنٹ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 15 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان شہریوں سے پاسپورٹ جلد بنوانے کا جھانسہ دے کر غیر قانونی طور پر رقوم وصول کرتے تھے ۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزمان کی سرگرمیوں میں پاسپورٹ دفاتر کے بعض اہلکاروں کی مبینہ ملی بھگت کے شواہد بھی سامنے آئے ہیں، جن کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔ کریک ڈاؤن کے دوران ایف آئی اے گوجرانوالہ سرکل نے 7، ایف آئی اے گجرات سرکل نے 3 جبکہ ایف آئی اے سیالکوٹ سرکل نے 5 ملزمان کو گرفتار کیا۔ایف آئی اے گوجرانوالہ سرکل کی کارروائی میں گرفتار ملزمان میں حافظ ایوب، محمد افضل، محمد طارق، علی حسن، محمد اسد، جمشید علی اور سجاد علی شامل ہیں۔ ملزمان کے خلاف پاسپورٹ ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔ایف آئی اے گجرات سرکل نے پاسپورٹ آفس منڈی بہاؤالدین کے باہر کارروائی کرتے ہوئے زاہد اقبال، زبیر اسلم اور شہروز علی کو گرفتار کیا۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...