چہلم کے جلوسوں اور مجالس کیلئے سکیورٹی اور دیگر انتظامات کا تفصیلی جائزہ

چہلم کے جلوسوں اور مجالس کیلئے  سکیورٹی اور دیگر انتظامات کا تفصیلی جائزہ

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا)ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ اویس مشتاق اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر) دوست محمد کی زیر صدارت چہلم کے سلسلہ میں ضلعی امن کمیٹی کا اجلاس ڈی سی آفس کے کانفرنس روم میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نعیم بشیر، اسسٹنٹ کمشنر رانا صفدر شبیر، کوآرڈینیٹر ضلعی امن کمیٹی حافظ اصغر علی چیمہ، سید نجم الحسن گیلانی، ظفر عباس، حافظ نیاز احمد الازہری، مولانا ایوب ثاقب خان، حافظ غلام محی الدین، حافظ اقبال گھمن، ملک ذاکر حسین ایڈووکیٹ سمیت ضلعی امن کمیٹی کے اراکین اور متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں چہلم کے جلوسوں اور مجالس کیلئے سیکیورٹی، ٹریفک مینجمنٹ، صفائی، اسٹریٹ لائٹس، سیوریج ، پینے کے صاف پانی، ریسکیو، طبی سہولیات اور دیگر انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت کی گئی کہ وہ باہمی رابطے اور مؤثر ہم آہنگی کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں انجام دیں تاکہ عزاداران کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جا سکے ۔ڈپٹی کمشنر اویس مشتاق نے کہا کہ چہلم کے موقع پر تمام انتظامات بروقت مکمل کئے جائیں گے اور جلوسوں و مجالس کے شرکاء کو بہترین شہری سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...