وزیر بلدیات کاڈپٹی کمشنر کے ساتھ دورہ ڈسکہ :نکاسی آب کی کو ششیں تیز کرنے کا حکم
ڈسکہ ،سیالکوٹ (نامہ نگار ،نمائندہ دنیا ، ڈسٹرکٹ رپورٹر)مون سون سپیل کے دوران صوبائی وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے ڈسکہ کے کالج چوک کا دورہ کیا اور بارشی پانی کی بروقت نکاسی کیلئے انتظامات کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ اویس مشتاق، اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ سعدیہ جعفر، ایم ڈی واسا فیصل شہزاد، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی ڈسکہ سلمان احمد، سب انجینئر کبیر اور دیگر متعلقہ افسر بھی ہمراہ تھے ۔صوبائی وزیر نے ہدایت کی کہ بارشی پانی کی بروقت نکاسی کیلئے جاری اقدامات میں مزید تیزی لائی جائے تاکہ شہریوں کو دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments