حافظ آباد : 9 فلڈ ریلیف کیمپ ، 18 بو ٹنگ پوائنٹس قائم

حافظ آباد : 9 فلڈ ریلیف کیمپ ، 18 بو ٹنگ پوائنٹس قائم

انتظامیہ اورمحکمے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹنے کیلئے تیار ہیں:ڈی سی

حافظ آباد(نامہ نگار ، نمائندہ دنیا )ڈپٹی کمشنر حافظ آباد عبدالرزاق کاکہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سیلابی صورتحال اور بارشوں کے دوران نکاسی آب کے بھر پور انتظامات کیے گئے ہیں ۔ واسا ،میونسپل کمیٹی ، ستھرا پنجاب ایجنسی اور دیگر متعلقہ محکموں کی جانب سے شہری او دیہی علاقوں میں ریکارڈ مدت میں نکاسی آب کے کاموں کو یقینی بنایا گیا ،ضلعی انتظامیہ سمیت تمام محکموں کے افسر ، سینٹری ورکر ز کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹنے کیلئے تیار ہیں ،نکاسی آب کے کاموں میں تاخیرنہیں کی جا سکتی ۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار صحافیوں کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اقدامات کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔ ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق کاکہنا تھا کہ قادر آباد کے مقام پر چناب میں سیلابی صورتحال نہیں ، ریسکیو اینڈ ریلیف سرگرمیوں کیلئے 9فلڈ ریلیف کیمپ اور 18بوٹنگ پوائنٹ قائم کیے گئے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...