کامونکے : پاور لوم کارخانے کی چھت گر گئی، مزدور محفوظ

کامونکے : پاور لوم کارخانے کی چھت گر گئی، مزدور محفوظ

بارشوں ، سیلابی پانی داخل ہونے سے دیوار یں کمزور ہو گئی تھیں ،مشینری کو نقصان

کامونکے (تحصیل رپورٹر )شدید بارشوں کے باعث پاور لوم کارخانے کی چھت گر گئی، 4 مزدور معجزانہ طور پر محفوظ رہے ۔ بتایا گیا ہے کہ محلہ سلامت پورہ، چندالی روڈ پر واقع اصغر نامی شخص کے پاور لوم کارخانے کی چھت اچانک زمین بوس ہو گئی جس کے نتیجے میں کارخانے میں نصب مشینری کو شدید نقصان پہنچا تاہم چھت گرنے کے وقت اندر کام کرنے والے چار مزدور خوش قسمتی سے محفوظ رہے ۔ کارخانے کے مالک اصغر کے مطابق حالیہ مسلسل بارشوں اور سیلابی پانی کے باعث ان کے کارخانے میں پانی داخل ہو گیا تھا جس سے عمارت کی دیواریں کمزور ہو چکی تھیں۔ انہی کمزور دیواروں کے باعث کارخانے کی چھت اچانک منہدم ہو گئی۔ واقعے کے بعد اہل علاقہ موقع پر جمع ہو گئے جبکہ متاثرہ مالک نے متعلقہ حکام سے نقصان کے ازالے اور امداد کی اپیل کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...