7اگست کا احتجاج حکومت گرانے کیلئے نہیں :جماعت اسلامی
پٹرول ، ڈیزل کی بڑھتی گرانی کیخلاف بھرپور احتجاج کیا جائیگا:رانا تحفہ دستگیر
حافظ آباد(نامہ نگار ،نمائندہ دنیا )جماعت اسلامی کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری رانا تحفہ دستگیر نے ضلعی امیر ملک شوکت حیات پھلروان کے ہمراہ ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی امیر حافظ نعیم الرحمن کی کال پر 7اگست کو ملک بھر میں پٹرول کی بڑھتی ہوئی گرانی کے خلاف بھرپور احتجاج کیا جائے گا جس میں تمام دینی مذہبی سیاسی کاروباری اورسماجی جماعتوں اور تنظیموں کے رہنماؤں کے ساتھ ساتھ عوام کو بھرپور حصہ لینا چا ہیے۔
انہوں نے کہا کہ ہمار ااحتجاج کسی حکومت کو گرانے کے لئے نہیں بلکہ حکومت کی اس بدمعاشی کے خلاف ہے جس کے تحت روزانہ کی بنیاد پر پٹر ول کو مہنگا کرکے عوام کی زندگی کو اجیرن کیا جارہاہے ، ہمارامطالبہ ہے کہ پٹر ول اور گیس جس ملک سے سستا ملتا ہووہاں سے لیا جائے ، ایران کی گیس لائن ہمارے ملک کے قریب پہنچی ہوئی ہے اور ہمیں وہاں سے سستی گیس مل سکتی ہے لیکن ہماری حکومت اس جانب توجہ نہیں دے رہی ،ہم اسوقت بھی امریکہ کی غلامانہ پالیسیوں میں جکڑے ہوئے ہیں ، پٹر ول اورڈیزل کی گرانی سے زراعت تباہ ہورہی ہے اور حکومت اب گندم باہر سے منگوانے کی تگ ودو میں ہے ، اگر کسانوں اور زمینداروں کو ریلیف دیا جاتا تو آج ملک میں غذائی قلت پیدا نہ ہوتی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments