تاجر برادری اسلامی اصولوں کے مطابق کاروبار کو فروغ دے :بابو شعیب
وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر)رزق حلال کمانے والے لوگ اللہ کے ہاں بڑی قدرو منزلت رکھتے ہیں تاجر برادری اسلامی اصولوں کے عین مطابق کاروبار کو فروغ دے کر رزق حلال کمائیں اور اللہ کی خوشنودی حاصل کریں۔
ان خیالات کا اظہار سابق چیئرمین بلدیہ بابو شعیب ادریس نے چیف ایگزیکٹو زین مہر کے ہمراہ سیالکوٹ روڈ پر بی ایم الیکٹرک موٹرز کی افتتاحی تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر سیفران مارکی کے چیف ایگزیکٹو تنویر عالم چو دھری، طلال آرائیں ، عرفان گجر ،وقاص ہاشمی، امتیاز شاہ بابو حامد منظور، سکندر ملک و دیگر بھی موجود تھے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments