گجرات :چوری کی وارداتوں میں مطلوب 2گروہوں کے 5کارندے گرفتار
گجرات(سٹی رپورٹر ، نامہ نگار)تھانہ بی ڈویژن نے چوری کی وارداتوں میں مطلوب 2 گینگز کے 5کارندے گرفتار کرکے مال مسروقہ 6 موٹر سائیکل، رقم اور موبائل فون برآمد کرلئے۔
ایس ایچ او راجہ شہروز کی سربراہی میں ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی اور پیشہ ورانہ مہارت سے 3 رکنی مانا گینگ گرفتار کرلیا ،ملزموں میں ابرار ، عتیق اور عبدالرحمن شامل ہیں ۔ چوری کی وارداتوں میں مطلوب دو رکنی زبیرا گینگ کو بھی گرفتار کیا گیا جس کے قبضہ سے 4لاکھ 25ہزار روپے کا مال مسروقہ برآمد کیا گیا ملزمان میں زبیر اور علی حمزہ شامل ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments