بے زمین کاشتکاروں میں اراضی الاٹمنٹ لیٹرز تقسیم
گوجرانوالہ‘گجرات ‘سیالکوٹ ‘حافظ آباد میں تقریبات ‘139کسان مستفید
گوجرانوالہ،گجرات ،سیالکوٹ ،وزیر آباد ،حافظ آباد(سٹاف رپورٹر، نمائندگان دنیا ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ’’اپنا کھیت، اپنا روزگار سکیم‘‘کے تحت گوجرانوالہ/وزیرآباد کے 83 بے زمین کسانوں میں 230ایکڑ اراضی قرعہ اندازی کے ذریعے زرعی اراضی الاٹ کر دی گئی ،سیالکوٹ کی تمام تحصیلوں سے تعلق رکھنے والے 29 بے زمین کاشتکاروں کو 3 سے 5ایکڑ سرکاری زرعی اراضی 10 سال کیلئے صرف 100 روپے فی ایکڑ سالانہ لیز پر فراہم کی گئی۔حافظ آباد میں 22خاندانوں کو زرعی زمین کے الاٹمنٹ لیٹرز تقسیم کئے گئے ۔گجرات میں 5بے زمین کاشتکاروں کو جلالپور جٹاں، کھاریاں اور سرائے عالمگیر میں 3 سے 5 ایکڑ سرکاری زرعی اراضی الاٹ کی گئی ، زمین کی تیاری کیلئے 50 ہزار روپے فی ایکڑ مالی معاونت بھی دی جائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments