بارشوں کے با عث فوڈ پوائزنگ اور گیسٹرو کے مرض میں اضافہ
گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)مون سون کی بارشوں کے باعث گرمی اور حبس میں اضافہ ہونے سے گوجرانوالہ میں فوڈ پوائزنگ اور گیسٹرو کے مرض میں بھی اضافہ ہوگیا۔۔۔
چند دنوں میں 3500سے زائد خوتین ،بچے اور بزرگ گیسٹر و،پیٹ کے امراض کا شکار ہوکرسرکاری ہسپتال پہنچے۔تفصیلات کے مطابق طبی ماہرین کے مطابق موسم کی تبدیلی کے باوجود شہری کھانے پینے میں احتیاطی تدابیر اختیار نہیں کرتے چٹ پٹے کھانے کھاتے ہیں گیسٹروسے بچنے کیلئے اچھی طرح ابال کر پانی پیا جائے بازارکے کھانے اور مشروبات سے مکمل بچا جائے نمکول کا زیادہ استعمال کیا جائے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments