سڑک کی گرین بیلٹ پر درخت حادثات کا سبب بننے لگے

سڑک کی گرین بیلٹ پر درخت حادثات کا سبب بننے لگے

عالم چوک سے لدھیوالہ راجباہ تک یو ٹرنز پردرختوں کی کٹائی کرانے کامطالبہ

لدھیوالہ وڑائچ،عالم چوک (نامہ نگار،نمائندہ خصوصی)عالم چوک سے لدھیوالہ راجباہ تک حافظ آباد روڈ پر گرین بیلٹ پر لگے درخت روڈ کی خوبصورتی کی بجائے حادثات کا سبب بننے لگے ۔حافظ آباد روڈ کی تعمیر پرعالم چوک سے لدھیوالہ راجباہ تک سڑک کے درمیان خوبصورتی کے لیے گرین بیلٹ پر سینکڑوں پودے اور گملے لگائے گئے تھے جو اب درخت بن کر پھیل چکے ہیں اور یو ٹرنز لیتے ہوئے ڈرائیور ز کو دوسری جانب سے ٹریفک نظر نہیں آتی جس سے روزانہ حادثات میں اضافہ اور قیمتی جانوں کا ضیاع ہو رہاہے ۔ شہریوں نے ڈپٹی کمشنر نوید احمد سے مطالبہ کیا ہے کہ عالم چوک سے لدھیوالہ راجباہ تک یو ٹرنز کے قریب درختوں کی مناسب کٹائی کروائی جائے تاکہ یو ٹرنز لیتے ہوئے ڈرائیورز کو دونوں اطراف سے ٹریفک کا بہائوواضح نظر آئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...