دنیا کی خبر پر پھاٹک پر ناقص پلی مسمار‘ازسر نو تعمیر کا حکم
ناقص تعمیر کے ذمہ دار ٹھیکیدار اور متعلقہ افسروں کیخلاف کارروائی کامطالبہ
علی پورچٹھہ (تحصیل رپورٹر)روزنامہ دنیا کی خبر پر فوری ایکشن، ریلوے پھاٹک پر مبینہ ناقص میٹریل سے تعمیر ہونے والی پلی مسمار، ازسر نو تعمیر کا حکم دینے پر شہریوں کا نے روزنامہ دنیا کو خراج تحسین پیش کیا۔ ریلوے پھاٹک کے قریب سیوریج و برساتی نالے کی پلی تقریباً 25 سال قبل تعمیر کی گئی تھی، جو وقت گزرنے کے ساتھ نیچے بیٹھ جانے اور بند ہونے پر نکاسیٔ آب کے قابل نہیں رہی تھی۔ اسکے باعث محلہ اسلام، ملحقہ آبادیوں، گلیوں، بازاروں اور مرکزی شاہراہ پر بارش اور سیوریج کا پانی جمع رہتا تھا، جبکہ مون سون کے موسم میں پورا علاقہ تالاب کا منظر پیش کرتا تھا۔ شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا تھا۔عوامی احتجاج کے بعد پرانی پلی کو مسمار کر کے نئی تعمیر شروع کی گئی تاہم ناقص میٹریل کے استعمال کامعاملہ روزنامہ دنیا نے نمایاں انداز میں شائع کیا جسکے بعد متعلقہ حکام نے موقع کا جائزہ لے کر ناقص تعمیر کو مسمار کرنے اور ازسر نو تعمیر کا حکم دے دیا۔ شہریوں نے اس موقع پر تجویز پیش کی کہ نئی پلی کا قطر کم از کم پانچ فٹ رکھا جائے تاکہ آئندہ بارشوں یا سیوریج کے بڑھتے دباؤ کے باوجود پانی کی نکاسی مؤثر رہے ۔ عوامی و سماجی حلقوں نے وزیراعلیٰ ، کمشنر ، ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ، اینٹی کرپشن اور متعلقہ تعمیراتی اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ منصوبے میں مبینہ غفلت یا ناقص تعمیر کے ذمہ دار ٹھیکیدار اور متعلقہ افسروں کیخلاف شفاف تحقیقات کر و اکر سخت کارروائی کی جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments