ذیشان یونس کاالیکشن ہم آج ہی جیت چکے :عابد رضا
14اگست کو جلسہ میں گجرات کے پس پردہ حقائق سامنے لاؤں گا
ٹانڈہ (سٹی رپورٹر)مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما ڈویژنل صدر چودھری عابد رضا کوٹلہ نے قلعہ اسلام نگر ڈیرہ چودھری اقبال پر چودھری ذیشان یونس ٹانڈہ کی حمایت میں بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے کہا ہم نے انتھک محنت کی منڈی بہائوالدین سے علی پور چٹھہ ، وزیر آباد اور سرخ پور سے لیکر سرائے عالمگیر تک ذیشان یونس ٹانڈا کی انتخابی مہم کارکن کی طرح چلائی ہے ۔اب گجرات کی سیاست پر کسی کو ڈاکہ نہیں ڈالنے دینگے ،گندی سیاست کا باب بند ہونا چاہیے ،تھانہ ٹانڈہ اس سیاست کا محور ہے چوروں ڈاکوئوں کی مدد کرنا چھوڑ دیں۔ انشااللہ ذیشان یونس عوام کی طاقت سے کامیابی حاصل کرے گا میرا یقین اور ایمان ہے کہ ذیشان یونس آزاد کشمیر اسمبلی میں مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کی نمائندگی کرے گا ،اللہ کے فضل و کرم سے ذیشان یونس کا الیکشن ہم آج ہی جیت چکے ہیں ۔عابد رضا کوٹلہ نے مزید کہا کہ 14 اگست کو عظیم الشان جلسہ میں گجرات کی سیاسی تاریخ اور اسکے پس پردہ حقائق کو منظر عام پر لاؤں گا ،آپ ذیشان یونس کو کامیاب کریں وعدہ کرتا ہوں کہ ایک سال کے اندر اندر یہاں ٹوٹی روڈ سڑک پر حیدر مہدی کا بورڈ لگے گا اور یہ تعمیر ہوگی، ذیشان یونس آپ کا ایم ایل اے ہوگا اور وہ اس روڈ کا افتتاح کرے گا جو باکردار شخصیت کا مالک ہے اور کچھ کرنے کا جذبہ رکھتا ہے اور وہ آپ کا ووٹ نہیں بیچے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments