تحصیل اینٹی ٹی بی ایسوسی ایشن کاماہانہ اجلاس،بجٹ کی منظوری
ڈسکہ (نمائندہ دنیا)تحصیل اینٹی ٹی بی ایسوسی ایشن ڈسکہ کاماہانہ749 واں اجلاس زیر صدارت خان عباس خان بمقام ٹی بی کئیر سنٹر میں ہوا۔
جنرل سیکرٹری قطب الدین نے گزشتہ ماہانہ اجلاس کی کارروائی پیش کی۔فنانس سیکرٹر ی ارشد جاوید العزیز نے آمدن و اخراجات ماہ جون 2026 کا گوشوارہ پیش کیا ۔ فنانس سیکرٹری نے آئندہ بجٹ پیش کیا بعد از بحث اور غور وغوض بجٹ کی منظوری دے دی گئی۔سیکرٹری نشرو اشاعت حکیم افضل بہگل نے بھی رپورٹ پیش کی ۔ اس موقع پر فیصلہ کیاگیا ہر سال کی طرح اس سال بھی یوم آزادی کادن ٹی بی کے مریضوں کے ساتھ منایا جائیگا۔ہسپتال کے ملازمین کی تنخواہوں میں سالانہ 10فیصد اضافہ کرنے کی منظوری دی گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments