سی پی اوغیاث گل کو انسدادِ کرائم پر تعریفی سرٹیفکیٹ پیش

سی پی اوغیاث گل کو انسدادِ کرائم پر تعریفی سرٹیفکیٹ پیش

سٹی پولیس آفیسر کی کاوشوں سے گوجرانوالہ ‘وزیرآباد میں امن قائم:آرپی او خرم شہزاد

گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)آرپی او گوجرانوا لہ خرم شہزاد حیدر وڑائچ نے سی پی او گوجرانوالہ ڈاکٹر سردار غیاث گل خان کو بہترین قیادت اور جرائم کیخلاف مؤثر اقدامات کو سراہتے ہوئے تعریفی سرٹیفکیٹ پیش کیا۔آر پی اونے کہا سی پی او نے اپنی قائدانہ صلاحیتوں اور مؤثر نگرانی سے گوجرانوالہ اور وزیرآباد میں امن و امان کے قیام اور جرائم کی روک تھام میں نمایاں کامیابیاں حاصل کیں۔ 2026کے پہلے چھ ماہ میں گوجرانوالہ بشمول ضلع وزیرآبادنے جرائم میں نمایاں کمی لا کر پورے گوجرانوالہ ریجن میں سب سے اہم کردار ادا کیا۔ اس عرصہ میں ڈکیتی و راہزنی کی وارداتوں کے 2,117مقدمات کی کمی ریکارڈ کی گئی، شاندار کارکردگی پر پورے ریجن میں 2,506مقدمات کم ہوئے جو پنجاب پولیس کے دیگر نو ریجنز کی مجموعی کمی سے بھی زیادہ ہے ۔گوجرانوالہ نے دیگر سنگین جرائم میں بھی قابلِ ذکر کمی حاصل کی، جن میں ڈکیتی مع قتل، ڈکیتی، دفعہ 394کے مقدمات، کار سنیچنگ، موٹرسائیکل سنیچنگ، کار چوری، موٹر سائیکل چوری اور نقب زنی جیسے اہم جرائم شامل ہیں۔ آر پی او نے کہا سی پی او گوجرانوالہ کی سربراہی میں منشیات فروشوں کیخلاف بھی بلاامتیاز کارروائیاں کی گئیں، جس سے منشیات مقدمات میں نمایاں اضافہ اور 99فیصد زائد منشیات کی برآمدگی عمل میں آئی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...