ایپکا رہنمائوں کی سی ای او ایجوکیشن سے ملاقات
جامکے چٹھہ(نامہ نگا)ایپکاضلع وزیرآبادکے وفد نے سی ای او ایجوکیشن وزیرآبادآصف مسعود اوراسسٹنٹ ڈائریکٹر چودھری افتخارنت سے ملاقات کی۔
وفد میں ایپکاضلع وزیرآبادکے صدر ایم فاروق، نائب صدر ارسلان یوسف اور جنرل سیکرٹری امانت مسیح شامل تھے ۔ کلرکس کو درپیش مختلف انتظامی امور اور ترقیوں سے متعلق معاملات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ سی ای او آصف مسعودنے کلرکس کی ترقیوں کے عمل کو جلد مکمل کروانے کی یقین دہانی کرائی۔اس موقع پر ایپکا عہدیدار ان نے سی ای او ایجوکیشن آصف مسعود کو اپنی مکمل حمایت کا یقین دلاتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ملازمین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائینگے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments