چہلم حضرت امام حسینؓ کے جلوس کی سکیورٹی پر اجلاس

 چہلم حضرت امام حسینؓ کے جلوس کی سکیورٹی پر اجلاس

عاشورہ محرم کی طرح تمام ادارے باہمی تعاون سے فرائض انجام دینگے :سعدیہ جمال

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا)اسسٹنٹ کمشنر سعدیہ جمال اور ڈی ایس پی عنصر فاروق مان کی زیر صدارت چہلم حضرت امام حسینؓ کے جلوس کی سکیورٹی اور انتظامی امور کے بارے اجلاس ہوا۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اقصیٰ امین ڈوگر، چیف آفیسر عثمان غنی، انچارج ریسکیو 1122 عرفان عبداﷲ موسیٰ، ڈی ایم ایس ڈاکٹر رحمان سلیمان، امن کمیٹی کے ارکان فدا حسین ورک، حافظ قاسم مصطفائی، جلوس کے لائسنس ہولڈر عمران سبزواری اور متعلقہ محکموں کے نمائندوں نے شرکت کی اجلاس میں چہلم کے موقع پر امن و امان، سکیورٹی، ٹریفک، صفائی ستھرائی، لائٹنگ، ریسکیو، طبی سہولیات اور دیگر انتظامات پر غور کیا گیا۔ سعدیہ جمال نے کہا کہ عاشورہ محرم الحرام کی طرح چہلم کے موقع پر بھی تمام ادارے باہمی تعاون سے فرائض انجام دینگے تاکہ عزاداران کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جا سکے عنصر فاروق مان نے کہا کہ جلوسوں کی فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنایا جائے گا اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے تمام انتظامات مکمل رکھے جائیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...