امام حسین ؓ ودیگرشہدائے کربلاکے چہلم پر امن کمیٹی کااجلاس

امام حسین ؓ ودیگرشہدائے کربلاکے چہلم پر امن کمیٹی کااجلاس

بارش ہونے پرجلوسوں کے روٹس سے فوری نکاسی یقینی بنائی جائیگی:ڈی سی

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا)حضرت امام حسین ؓ اوردیگرشہدائے کربلاکے چہلم پر امن و امان اور انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے ڈی سی دفتر سیالکوٹ میں ضلعی امن کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ صدارت ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ اویس مشتاق اور ڈی پی اور دوست محمد نے مشترکہ طور پر کی۔ اجلاس میں صدر ضلعی امن کمیٹی حافظ اصغر چیمہ سمیت تمام مکاتب فکر کے علما، مشائخ اور متعلقہ افسروں نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے سب کی آراسنیں اور متعلقہ افسروں کو مسائل کے فوری حل کیلئے ہدایات جاری کیں۔ اویس مشتاق نے کہا بارش ہونے پر جلوسوں کے روٹس سے پانی کی فوری نکاسی کیلئے بروقت اقدامات یقینی بنائے جائینگے ۔ سیالکوٹ میں مذہبی ہم آہنگی، بھائی چارے اور رواداری کی مثالی فضا کوہر صورت برقرار رکھا جائے گا۔ جلوسوں اور مجالس کے روٹس پر سہولیات فراہمی یقینی بنائی جائیگی۔ڈی پی اونے کہا حساس مقامات پر مؤثر سکیورٹی انتظامات کئے جائیں گے اور اضافی نفری تعینات کی جائیگی۔ چہلم کے جلوسوں اور مجالس کی سکیورٹی کیلئے جامع سکیورٹی پلان مرتب کر لیا ہے ، جس پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...