ایس ایم تنویر سے گوجرانوالہ سمال ٹریڈرز کے وفد کی ملاقات

ایس ایم تنویر سے گوجرانوالہ سمال ٹریڈرز کے وفد کی ملاقات

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)ممتاز صنعت کارایس ایم تنویر نے کہا کہ پاکستان کی معاشی ترقی میں چھوٹے تاجروں اور صنعتکاروں کا کردار انتہائی اہم ہے لہذاانہیں سازگار کاروباری ماحول اور بہتر سہولیات کی فراہمی وقت کی اہم ضرورت ہے ۔

 انہوں نے نجی شعبے ، تجارتی تنظیموں اور حکومتی اداروں کے باہمی تعاون کو مضبوط اور مستحکم معیشت کی بنیاد قرار دیا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گوجرانوالہ چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری کے وفد سے ملاقات کے موقع پر کیاوفد کی قیادت صدر عاطف ربانی نے کی جبکہ وفد میں سینئر نائب صدر غلام دستگیر بٹ، نائب صدر عثمان یوسف اور وائس چیئرمین علی رضا بٹ بھی شامل تھے ۔ گوجرانوالہ چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری کی نومنتخب قیادت نے ایس ایم تنویر کی دعوت پر پاکستان اکنامک سمٹ میں شرکت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...